اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایو مورالیس کے نام ڈاکٹر حسن روحانی کے پیغام میں آيا ہے کہ صدارتی انتخابات میں جنابعالی کی کامیابی قومی اعتماد کا نتیجہ اور بولیویا کے انقلابی عوام کی مسلسل اور فداکاری پر مبنی کوششوں کی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی کےپیغام میں اس امید کا اظہار کیا گيا ہےکہ ایران اور بولیویا کے باہمی اچھے تعلقات کی تقویت کے ساتھ دونوں ملکوں کی اقوام کے مفادات کے دائرے میں ان تعلقات میں مزید توسیع آئے گي۔ واضح رہے کہ ایوو مورالیس ساٹھ فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے تیسری مرتبہ بولیویا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲